سندھ حکومت کا کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔

کراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدرآباد ،دادو بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ،الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10 کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں انہیں حکومتی سطح پر حل کریں گے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے۔ تاہم انہوں نے صوبہ سندھ میں سیکیورٹی خدشات کا ذکر بھی کیا ہے۔

Comments are closed.