سمیر منہاس نے رضوان الیون کو تگنی کا ناچ نچایا،اسلام آباد پنڈی کیخلاف فتحیاب

فوٹو : پی سی بی

لاہور: سمیر منہاس نے رضوان الیون کو تگنی کا ناچ نچایا،اسلام آباد پنڈی کیخلاف فتحیاب، سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور راولپنڈی کے باولرز کی خوب درگت بنائی.

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) گیارہویں سیزن کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے یکطرفہ میچ کے بعد شکست دیدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے راولپنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی، راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 157 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی نمایاں باری کھیلی، حیدر علی 26 اور مارک چیپمین 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، راولپنڈیز کے محمد عامر، جلالت خان اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی نصف سنچری اور ڈیان فوریسٹر کی 44 رنز کی نمایاں بیٹنگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 157 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف، سلمان ارشد اور گلیسن نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، لاہور قلندرز تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور حیدرآباد کنگز مین آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments are closed.