سعودی یوم الوطنی پر پاکستانی سفارتخانہ3دن بند رہے گا

ویب ڈیسک /فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کے یوم الوطنی کے موقع پر پاکستانی سفارت خانہ3دن کیلئے بند رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بتایا گیاہے کہ سعودی عرب کی یوم الوطنی کی مناسبت سے 23 اور 24 ستمبر کو سفارت خانہ معمول کی خدمات کے لیے بند رہے گا۔

پاکستانی سفارتخانے کے اعلامیہ کے مطابق اس مناسبت سے 2دن کی چھٹی دی گئی ہے اور جمعے کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سفارت خانہ 26 ستمبر بروز ہفتہ معمول کے مطابق کھلے گا۔

قومی یوم سعودی عرب (عربی: الیوم الوطنی للمملکة العربیة السعودیة) سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آلسعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب میں تمام سرکاری و نجی اداروں مین سرکاری تعطیل دی جاتی ہے اور اس سال بھی تعطیلات کااعلان کیا جا چکاہے ۔

اس بار قومی دن کے موقع پر سعودی عرب میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئرشو ہوگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ہفتے کے روز جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں ۔

سعودی محکمہ تفریحات کا کہنا تھا کہ رواں سال یوم الوطنی کا 90 واں جشن مختلف انداز سے منایا جائے گا، ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایئرشو کا آغاز 23 ستمبر کی شام چار بجے سے ہوگا اور اس شو کو براہ راست ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جائے گا۔

Comments are closed.