سعودی عرب نے پہلے روزے کا اعلان کر دیا

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی حکومت نے اتوار 11 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے پراعلان کیا ہے کہ پیر 12 اپریل کو شعبان کی 30 اور یکم رمضان منگل 13 اپریل کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں موجود رویت ہلال کی مختلف کمیٹیوں نے رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی اور بعد میں نظر نہ آنے کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے مقامی اور غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار 11 اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

اپیل میں کہا گیا تھا کہ چاند نظر آنے پر شہادت قریب ترین عدالت یا سرکاری ادارے میں قلمبند کروائیں، تاہم مقررہ وقت تک کسی بھی طرف سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اس سے پہلے ماہرینِ فلکیات نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آئے گا

Comments are closed.