سعودی عرب میں کرسمس کی رنگارنگ تقریب، کیک کاٹا، پر تکلف عشائیہ

جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی کرسمس کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل جدہ شائق احمد بھٹو تھے.

جدہ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا پاکستان کرسچن ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مردوخواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

کرسمس کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل شائق احمد بھٹو تھے۔۔ اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا.

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔

مہمان خصوصی شائق احمد بھٹو نے اپنے خطاب میں قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا۔

تقریب سے پیٹرک فلک شیر ،جان گلزار ،پاک میڈیا کے صدر چوہدری نورالحسن گجر ۔سنئیر صحافی عرفان کھٹانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ سے قبل کرسمس کا کیک کاٹا گیا ۔

Comments are closed.