سعودی عرب میں شیطان کو گرفتار کر لیا گیا
فوٹو : سوشل میڈیا
ریاض(شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب کی پولیس نے انوکھا کام کر دکھایا، پولیس نے ابلیس(شیطان) کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔
ایک سعودی شہری نے خود کو ابلیس (شیطان) ظاہر کرکے ٹک ٹاک پر عجیب و غریب میک اپ کر کے اپنی ایک وڈیو ریلیز کی تھی.
اس ویڈیو میں نوجوان نے خود کو ہوش و حواس کے عالم میں ابلیس قرار دیا تھا۔ابلیس ہونے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان نے وڈیو کلپ میں مقدس زبان کے انداز میں جملوں کا انتخاب کیا.
اس متنازعہ وڈیو کلپ میں خود کو شیطان کہنے والا نوجوان اونچی آواز سے موسیقی بھی سنتا ہوا دیکھا گیا۔اس نے تصویر کے نیچے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’ابلیس جاگ رہا ہے۔
متنازعہ ویڈیو سامنے آنے پرسیکیورٹی فورس نے خود کو ابلیس کہنے والے نوجوان کو تلاش کرکے گرفتار کرکے حوالات بند کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی بے تکی ویڈیوز شیئر کر کے نئی نسل کے نوجوان شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن سعودی حکومت نے اس حوالے سے نگرانی کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے.
Comments are closed.