سعودی عرب سے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کی تیاریاں، ایڈوائزری جاری

فوٹو : فائل

الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب نے غیرملکیوں کو واپس وطن بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن نے فری پروازوں کیلئے پی آئی اے کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جو بھی پروازیں سعودی عرب آئیں گی وہ کورونا کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں گی، مسافروں کے لیے طیارے میں بیٹھنے سے قبل میڈیکل ریلیز فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

سعودی عرب میں پھنسے غیر ملکیوں کے واپسی کے عمل میں
کسی مسافر کو بخار یا کھانسی ہوئی تو وہ جہاز میں سوار نہیں ہوسکے گا، جہاز میں تمام مسافروں کے پاس ماسک، گلوز، تھرما میٹر اور سینی ٹائزر لازمی ہونا چاہیے۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ جہاز میں دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے گی، جہاز کا عملہ مکمل کورونا کٹس گلوز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائے گا۔

خیال رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو اور عوام کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلیے ملک کے تمام شہروں میں کرفیو نافذ ہے تاہم جدہ، مکہ، مدینہ، ریاض، دمام، تبوک، ظہران، الھفوف، طائف، الخبر اور قطیف میں کرفیو 24 گھنٹے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

نو شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو صبح چھ سے سہہ پہر تین بجے تک انتہائی محدود نقل وحرکت کی اجازت دی گئی ہے اس دوران ایک شخص یا زیادہ سے زیادہ دو افراد (یعنی ڈرائیور اور ایک شخص اسکے ساتھ) اشیائے ضرورت کے حصول کے لیے گھروں سے نکل سکیں گے.

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شہروں میں جہاں مستقل کرفیو نافذ کیا گیا ہے کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں میں بھی کرفیو کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے جو بروز بدھ 8 اپریل سہہ پہر تین سے صبح کے چھ بجے تک ہونگے۔

سعودیوزارت صحت کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں اور باہر نہ نکلیں۔

Comments are closed.