سعودیہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی،بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔
Comments are closed.