متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، سردار شاہد احمد لغاری
وقار فانی
اسلام آباد: ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے سامان کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ کے ضلع خیرپور کی یونین کونسل مہر ویسرمیں 1ہزار انتہائی متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اِس حوالے سے تقریب گاؤں محمد بخش میں چیئرمین ثناء اللہ ویسر کے احاطہ میں ہوئی۔ ایک ہزار گھرانوں میں 51 کلوگرام پر مشتمل راشن تقسیم کیا گیا۔
راشن میں ایک تھیلہ آٹا 20 کلو، باسمتی چاول 15 کلو، دالیں، کوکنگ آئل، چینی، چائے کی پتی اور مصالحہ جات وغیرہ شامل ہیں۔
ہلال ِاحمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان متاثرین سیلاب کی مدد اور خدمت کیلئے مسلسل کوشاں ہے، متاثرین سیلاب کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، سردار شاہد احمد لغاری کی یقین دہانی.
رمضان المبارک میں امدادی سامان اور راشن کی فراہمی ہلالِ احمر کا طرہ امتیاز ہے۔ اِس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسپانس ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن احتشام الدین اور ہلالِ احمر کے رضاکار شامل تھے۔
Comments are closed.