سرحد پار سے دہشتگردوں کی پاکستان داخلے کی کوشش ناکام، 4 جوان شہید ہو گئے

54 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی پاکستان داخلے کی کوشش ناکام، 4 جوان شہید ہو گئے، فرار ہوتے دہشتگردوں کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.

موثر جوابی کاروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔شہداء میں حوالدار وجاہت عالم، سپاہی مقبول حیات، سپاہی ساجد عنایت اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

شہداء میں غذر، گلگت بلتستان کے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے 25 سالہ سپاہی ساجد عنایت، غذر، گلگت بلتستان کے 32 سالہ سپاہی مقبول حیات اورسکردو کے 22 سالہ سپاہی ساجد علی شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں.

Comments are closed.