سانحہ 9 مئی، حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مرکزی نامزد ملزم گرفتار
فائل:فوٹو
راولپنڈی :سانحہ 9 مئی راولپنڈی میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمہ کا مرکزی نامزد ملزم گرفتار، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین یونین کونسل 18 سجاد حیدر کو نیوٹاون پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر ایف آئی آر میں نامزد ہے، ملزم سجاد حیدر کو تفتیش کے لئے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیاہے۔
ملزم نو مئی شمس آباد حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے بعد سے روپوش تھا، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔جبکہ مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہوچکی ہے، سابق وزیر شہریار خان آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.