سانحہ ساہیوال ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں، شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیاہے

جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا سانحہ رپر سیاست نہ کی جائے جو اقدامات کرنے تھے حکومت نے کردیئے۔

قومی اسمبلی کاسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں اجلاس شروع ہوتے ہی شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنی چاہیے

، اس سانحے میں ملوث بعض افسران کو علیحدہ کردیا گیا،شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاوٴن واقعے پر مجھے استعفیٰ دینا چاہیے

شہبازشریف نے کہااس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن بہت دل خراش واقعہ تھا، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا لہذا اب وزیر اعظم سانحہ ساہیوال پر استعفیٰ دیں۔

شہباز شریف کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اٹھے اور کہا ساہیوال کا واقعہ افسوس ناک تھا اسی لیئے اس پر دو دن سے بحث ہو رہی ہے۔، ساہیوال واقعے کی فوری طور پر مذمت کی گئی۔

وزیراعلیٰ صاحب موقع پر پہنچے، وزیراعظم نے بھی 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی، وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ نے کہا کہ قصوروار کو سزا دی جائے گی، حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح چیزوں کو دبانے کی کوشش نہیں کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاتحقیقات کے نتیجے میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کردی گئی ہے، سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے۔ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

Comments are closed.