سارہ شریف قتل کیس،تینوں ملزمان برطانیہ پہنچے ہی گرفتار

45 / 100

فائل:فوٹو
لندن: دس سالہ مقتولہ سارہ شریف کے والد، سوتیلی ماں اور چچا کو برطانیہ کے گیٹوک ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو پاکستان سے واپسی پر حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان سے مناسب وقت پرانٹرویو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دس سالہ سارہ شریف برطانیہ کے شہر ووکنگ میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئی تھی، سارہ کا والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک برطانوی پولیس کو مطلوب تھے۔

Comments are closed.