ریاض- آر بی پروڈکشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ اور فن فیئر کا انعقاد

ریاض (بیورو نیوز) آر بی پروڈکشن کی جانب سے فن فیئر اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور نعت رسول پاک کی سعادت معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر سعید نے حاصل کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر بی پروڈکشن کی صدر مس بازغہ روحیل نے کہا کہ پردیس میں بہت کم ایسے مواقعے ملتے ہیں کہ کیمونٹی ایک ساتھ ملکر بیٹھے اور خوشیاں منائے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جس طرح ماضی میں مختلف پروگراموں کے زریعے لوگوں کو تفریح فراہم کی ہے اس پروگرام کی وساطت سے لوگوں کو فری میڈیکل کہ سہولیات کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جاہیں تاکہ فیملیز کو پردیس میں دیس کا ماحول میسر آسکے

معروف موٹیویشنل سپیکر تصدق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر بی پروڈکشن کی کاوش ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے جس طرح انہوں نے مرد و خواتین اور بچوں کے لئے تفریح کا سامان کیا اس سے پاکستانی کمیونٹی کی علاوہ دیگر ممالک کے افراد بھی لطف اندوز ہوئے،  میڈیکل کیمپ کے زریعے خدمت خلق کے عنصر کو بھی اجاگر کیا ہے اور لوگوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر ریاض راٹھور نے کہا کہ آر بی پروڈکشن نے جس طرح دیار غیر میں پاکستانی ثقافت سے بھر بور میلہ لگایا اس سے صحرا میں پاکستانی ثقافت کے پھول کھل اٹھے ہیں اور روایتی کھانوں کے سٹالز سے پاکستانی کھانوں کا مزہ بھی دوبالا ہوا ہے۔

آر بی پروڈکشن کی مس فوزیہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے تفریحی تقریبات ہوتی رہنی چائیں اس سے کیمونٹی متحرک بھی رہتی ہے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے، سلیم احمد کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آر بی پروڈکشن نے اتنا اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر و صحافی  وقار نسیم وامق نے کہا کہ باذغہ روحیل کیمونٹی کی باہمت اور پروقار خاتون ہیں انہوں نے ہمیشہ اچھے اور معیاری پروگرام کروائے ہیں انہوں نے جس طرح ایک چھت تلے میڈیکل سے لیکر کھانوں کے سٹالز میک اپ اور ملبوسات کے سٹال سے لوگوں کو ماحول فراہم کیا ہے جس سے کمیونٹی کے افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر کھانوں اور ہینڈی کرافٹس کے سٹالز بھی لگائے گئے،    اس کے علاوہ ایونٹ کی خاص بات ایشیا برائیڈل شو تھا جس میں معروف میک اپ آرٹسٹ سامعہ عمران نے سات مختلف ممالک کی لڑکیوں کو میک اپ اور روایتی ڈریسز کے زریعے دلہنوں کے روپ میں ڈھالا اور ان ممالک کی ثقافت کو رونما کیا ۔ نیپال کی ثقافت کو گڑیا شیخ نے متعارف کرایا۔ جس کے بعد دلہنوں نے ریمپ پر واک کی جس کو خواتین کی بڑی تعداد نے سراہا

برائیڈل شو میں انڈیا، نیپال، ملایشیا، بنگلادیش پاکستان اور دیگر ممالک کی خواتین نے شرکت کی اس موقعہ پرریاض کی مشہور میک اپ آرٹسٹ مہوش منصور نے پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ماڈلز کو شیش پہنائی اور سرٹیفکیٹ دیئے،  سیٹ ڈیزائن اور دیگر مقامات کو انم عمیر نے سجایا اور پھولوں کی مدد سے پاکستانی جھنڈے کو بنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر مختلف سٹال ڈیکوریشن جیتنے والوں کو انعامات کے ساتھ  ممبران کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گے آر بی پروڈکشن کی جانب سے کوارڈنیٹر فوزیہ فرید خان، وسیم خان، اریج ملک، مارکیٹنگ مینیجر ڈاکٹر سمعیہ نے بھی فیملی فن فیئر ایونٹ میں اپنی خدمات سرانجام دیں  جبکہ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر اریج، ڈاکٹر شمائلہ، ڈاکٹر نزہت نیاز، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر سمعیہ اور دیگر نے بھی ایونٹ میں شریک شرکاء کو طبی مشوروں سے مستفید کیا تقریب کے آخر میں علی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔

Comments are closed.