رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حالت سنبھل گئی

61 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حالت سنبھل گئی ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر قراد دیدیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں فوری طورپر ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا تھا مختصر سے ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین نے بھی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی اطلاع کی تھی۔

http://

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا ان کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا
جارہا ہے۔

عامر لیاقت کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، بعد ازاں اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد بتایا گیا کہ ان کی حالت سنبھل گئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیان میں کہا گیا الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

http://

انھوں نے کہاکہ تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں،ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔

Comments are closed.