راولپنڈی سے 4 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں، مقدمہ درج
فوٹو : فائل
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) راولپنڈی کے علاقے رتہ اور گنج منڈی سے 4 لڑکیاں لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے.
لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں 5 جولائی کو گھروں سے سکول اور ٹیوشن جانے کے لیے نکلی تھیں تاہم پھر واپس نہیں آئیں، لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو لاپتہ ہوئیں جب کہ اس کے علاوہ بشریٰ اور امبر عباسی 7 اگست کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے سے لاپتہ ہوئیں۔
راولپنڈی کے ان واقعات سے قبل لاہور سے چار بچیوں کے لاپتہ ہونے کا بھی واقع سامنے آیا تھا۔جنہیں چار روز بعد بازیاب کرایا گیا تھا
بچیاں چار روز ملزمان کے پاس رہیں.
پولیس نے بتایا کہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر پر قحبہ خانہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ شہزاد کے قحبہ خانہ سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانہ ناغلہ منڈی میں درج ہوا۔
اس سے قبل پاکپتن سے بھی چار بچیاں لاپتہ ہوئی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس کے بعد پاکپتن سے گمشدہ 4 بہنیں لاہور سے مل گئیں، لڑکیاں چچا کے ڈر سے گھر سے فرار ہوئی تھیں۔
واضح رہے گذشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کے مختلف اور بڑے شہروں سے بچیوں کے لاپتہ ہونے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اب راولپنڈی میں بھی لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آ گیاہے.
Comments are closed.