جیل بھرو تحریک، لاہور، ملتان، پشاور راولپنڈی کے بعد آج گوجرانوالہ گرفتاریاں ہونگی
فوٹو : فائل
راولپنڈی : جیل بھرو تحریک، لاہور، ملتان، پشاور راولپنڈی کے بعد آج گوجرانوالہ گرفتاریاں ہونگی اس سے قبل راولپنڈی میں فیاض چوہان، عامر کیانی، زلفی بخاری، صداقت عباسی گرفتار، رہنماوں کے علاوہ متعدد کارکنوں نے گرفتاریاں دیں.
پی ٹی آئی رہنماوں عامرکیانی، فیاض الحسن چوہان ، راجہ راشد حفیظ سمیت سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے،پولیس نے بھی 9 گاڑیاں اور20 بسیں اسٹینڈ بائی کردی تھیں۔
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلہ آج راولپنڈی میں تھا ، جہاں سہ پہر4 بجے گرفتاریاں دی گئیں جس میں عامرکیانی کی قیادت میں دو سو افراد نے کمیٹی چوک میں گرفتاریاں دیں۔
گرفتاری دینے والوں میں فیاض الحسن چوہان سمیت سابق اراکین اسمبلی راجہ راشد حفیظ، اعجاز جازی و دیگر شامل تھے ،راولپنڈی گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی گئیں.
دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے پہلے رہنماوں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کے مطابق راولپنڈی پارٹی رہنماوں یا کارکنوں نے امن و امان خراب کیا تو گرفتار کریں گے.
راولپنڈی پارٹی رہنماوں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے،راولپنڈی امن و امان خراب کرنے والے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ،راولپنڈی سے گرفتار رہنماوں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا.
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پہلے ہی گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں، راولپنڈی پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں اسٹینڈ بائی کردی، پولیس کی 20 پولیس بسیں بھی اسٹینڈ بائی رہیں گی، سیاسی سرگرمیوں کے باوجود راولپنڈی ضلع میں تاحال دفعہ 144نافذ نہیں کی گئی،
Comments are closed.