رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے خواتین سےبدسلوکی کےشکوک وشبہات دورکردیئے
فوٹو: فائل
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس نے خواتین سےبدسلوکی کےشکوک وشبہات دورکردیئے، عمران خان نے کہا شک تھا خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر راناثنا اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل میں جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی شک تھا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ ( کسی سطح کی) بد سلوکی کی جاررہی ہے تو وہ اس پریس کانفرنس کے بعد دور ہو جانی چاہئیں ۔
انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ میڈیا میں آنے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عمران خان نے اپنےٹوئٹ میں کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شکوک و شبہات ہیں تو اس اس پریس کانفرنس سے ایسے تمام شکوک کو دور کرنا چاہیے۔
وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے اور پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے’۔
اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ (کس سطح کی) بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک… pic.twitter.com/RlE3Z2pTfz
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
سابق وزیر اعظم نے دکہا کہ ریاست کی طرف سے خواتین کے ساتھ کبھی اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا تھا جتنا کہ اس فسطائی حکومت نے اس وقت کیا تھا جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔
Comments are closed.