دیامر میں ایک اور بڑا حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل
چلاس: ضلع دیامر میں ایک اور بڑا حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ حادثے میں 21 سے زائد زخمی ہوئے جنھیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں مسافر بس گہری کھائی میں گری، شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر صبح سویرے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا۔
حادثےکا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی، علی الصبح ہونے والے حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں.
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کےلیےخون کی اپیل کی گئی۔
حادثہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ اور زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرنے کی ہدایت کی ہے.
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مارکہ پولو بس نمبر 8831 کو چلاس میں حادثہ پیش آیا ہے بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔
ترجمان کے مطابق افسوس ناک حادثے میں اب تک 15 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جن کی تعداد بڑھ سکتی ہے، 22 زخمی مسافروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے.
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلی نے انتظامیہ اور ریسکیو کو ہدایت کی ہے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرے، چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے.
Comments are closed.