خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شہدا کی امدادی رقم 50ہزار مزید بڑھانے کا اعلان
فوٹو : سوشل میڈیا
پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا شہدا کی امدادی رقم 50ہزار مزید بڑھانے کا اعلان سامنے آیا ہے، یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے مخالفین ان کے بارے میں تنقید کررہے ہیں ،یہ اعلان انھوں نے شہدا کو امدادی تقریب کے دوران کیا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا نے ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔
اس موقع پرسہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔
انھوں نے کہا خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں پوری قوم ان کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔
سہیل آفریدی کی شہدا کے لواحقین کو امدادی چیک دیتے ہوئے تصویربنانے سے معذرت
اس سے قبل گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والی تقریب کے دوران بنیان المرصوص میں شہید ہونے والے خیبر پختونخوا کے 3 شہداء کے لواحقین میں نہ صرف پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے بلکہ مزید پچاس پچاس لاکھ دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدینے شہدا کے لواحقین کو امدادی چیک دیتے ہوئے تصویر بنوانے سے معذرت کردی تاہم بعد میں سب کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔
وزیراعلی ہاؤس میں جب انتظامی افسر نے چیک کے ساتھ تصویر کا کہا تو سہیل آفریدی نے معذرت کردی ، ان کا موقف تھا کہ چیک دیتے تصویر بنانے سے لواحقین کی تضحیک ہوتی ہے ہماری پارٹی ایسی نمائشی تصاویرکے خلاف ہے ۔
Comments are closed.