خواتین کا کنوار پن ، ٹو فنگرٹیسٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ


اسلام آباد( ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ کنوار پن ٹیسٹ قابل قبول شہادت نہیں، ڈاکٹرز ریپ کا شکار خواتین کا کنوارپن ٹیسٹ نہیں کرسکتے۔

اس حوالے سے ایک ریپ کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں عاطف نزیر سمیت 5 افراد راولپنڈی میں لڑکی کے ریپ کے مجرم ہیں۔

ٹو فنگر ٹیسٹ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیاہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹو فنگر ٹیسٹ قابل قبول شہادت نہیں، آئین پاکستان ہر فرد کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور ٹو فنگر ٹیسٹ سے خواتین کی عزت و تکریم متاثر ہوتی ہے۔

سپریم کورٹ نے ریپ کیس میں عمر قید عاطف نزیر اور شیر باز کی اپیلیں خارج کر دیں، عدالت نے شریک ملزم نفیس احمد کی سزا کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے مفرور ملزمان ساجد حسین عرف جاجی اور وقاص حمید کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی۔

Comments are closed.