خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنماء خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

نومئی کو جلاوٴ گھیراوٴ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور ملاقات سے متعلق ان کے وکیل سمیر کھوسہ نے درخواست دائر کی تھی جس کی آج انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کے طبی معائنے اور ملاقات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کردیا۔

خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں استدعا کی تھی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے، خدیجہ شاہ کی فیملی کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، میڈیا پر خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے اہل خانہ بہت پریشان ہیں، جب سے خدیجہ شاہ گرفتار ہوئی ہے اہل خانہ کو ملنے تک نہیں دیا گیا۔

Comments are closed.