حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد : امریکہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ
دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کیا۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کو بزور طاقت منتشر کرنے پر کہا حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ’را‘ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ ’را‘ کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ ’را‘ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد بھی حاصل کرلیے ہیں۔
امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔
Comments are closed.