حکومت نے ڈیزل 14 روپے سستا کر دیا ،پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : حکومت نے ڈیزل 14 روپے سستا کر دیا ،پٹرول کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی، حکومتی فیصلہ کے وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور نئے نرخوں کا اطلاق رات سے ہو گیا ہے۔
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی وہی قیمت یعنی 263 روپے 45 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکوفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) قیمتوں میں 5 اعشاریہ 90 فیصد تک کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے دسمبر کے لیے ایل این جی قیمتوں میں کمی نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0 اعشاریہ 68 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
جس کے بعد اب سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10 اعشاریہ 78 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0 اعشاریہ 57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔
Comments are closed.