حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پرپٹرول بم گرا دیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ خزانہ کاکہناہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

Comments are closed.