حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی،بیرسٹر سیف

45 / 100

فائل:فوٹو

پشاور :مشیر ِ اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔

بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے کے لیے پاکستان کو بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے۔

سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے۔

Comments are closed.