حکومتی سینیٹرز کو پھرآفرز آنے لگیں، وزیراعظم کو فکر لاحق
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر اپنے سینیٹرز کے ڈی ٹریک ہونے کی فکر لاحق ہو گئی ہے.
پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتہ ہے
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے کس سینیٹر کو کیا آفر ہوئی ہے اور یہ سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے.
وزیراعظم نے ترجمانوں کو اپوزیشن کے پیسے کے بیانیے کو اُجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا، ڈسکہ الیکشن میں بھی الیکشن کمیشن نے یہی کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اس یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے جس نے اخلاقیات کی دھجیاں اُڑائیں، قوم ان کی حرکتیں دیکھ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنز کو کسی خاطرمیں نہیں لایا گیا، نااہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آگیا، اب وہی پیسے کےزور چیئرمین سینیٹ بننا چاہتا ہے.
وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ پی ڈی ایم اور اس کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی سیاست کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں یہ لوگ اسی لئے نظام بدلنے سے خائف ہیں.
Comments are closed.