حنیف عباسی کی جیل سے رہائی، داتا دربار حاضری،راولپنڈی پہنچ گیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیاراولپنڈی پہنچ گیے لیگی کارکنوں نے استقبال کیا۔
حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزا معطل کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
حنیف عباسی کو پچاس پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیاگیا۔اس موقع پر لیگی کارکنان نے کیمپ جیل کے باہر استقبال کیا، گل پاشی بھی کی گئی۔
حنیف عباسی کی رہائی کے موقع پرراولپنڈی سے بھی لیگی مردوخواتین استقبال کیلئے آئے تھے جنھوں نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا۔
رہائی ملنے کے بعد حنیف عباسی نے حضرت داتا علی ہجویری کے دربار پر حاضری دی۔
حنیف عباسی نے اسیری کے دوران اڈیالہ جیل راولپنڈی، کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل میں بھی سزا کاٹی اور 8 مہینے اور22 روز بعد ضمانت پر رہاکئے گئے ہیں۔
Comments are closed.