حمزہ شہبازکےوارنٹ قانونی اورہرطرح سے قابل عمل ہیں،نیب لاہور
اسلام آباد (زمینی حقائق ) نیب کاحمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے نیب کا اقدام قانونی ہے اس کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔
نیب لاہور کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں،حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں۔
نون لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنمائوں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔
Comments are closed.