حق خود ارادیت ملنے تک کشمیریوں کی مکمل حمایت کریں گے،کور کمانڈرز
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کور کمانڈرز نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر زور دیاہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ سرحدوں کی صورتحال، داخلی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ دلچسپی کےامور پرگفتگو بھی کی گئی۔
کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنے تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقصد کی تکمیل تک کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امن و عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک کور کمانڈرز نے کہا کہ قومی کوششوں سے ہر قسم کے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے.
اس کے لیے معاشرےکے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا، کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہرسطح پر بہترین صلاحیتوں کی بدولت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،قومی اداروں کےتمام عناصرکو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئےکردار ادا کرنا ہوگا‘۔
کور کمانڈر، ز نےشہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے
Comments are closed.