حسن علی کی منفرد ویڈیو نے دھوم مچا دی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ باؤلر حسن علی نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے کے بعد منفرد انداز سے ویڈیو بنا ڈالی.

پاکستانی ٹیم نے فتح کے بعد جشن تو منایا لیکن حسن علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو بنائی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

حسن علی کے اس جملہ کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہےاور پھر جیت کا جشن مناتے ہیں۔ بعد ازاں حسن علی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی.

حسن علی نے گروپ فوٹو کے وقت ٹیم کے سامنے سلفی کے انداز میں کھڑے ہو کر کہا
‘یہ ہماری ٹیم ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہم پارٹی کر رہے ہیں ‘۔

  1. https://twitter.com/TheRealPCB/status/1361000659865264131?s=19

Comments are closed.