جنگ بندی اور بورڈ پیس کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ رکی، فضائی حملے، 31 فلسطینی شہید

فوٹو : سوشل میڈیا

غزہ : جنگ بندی اور بورڈ پیس کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ رکی، فضائی حملے، 31 فلسطینی شہید ہو گئے ، آج ہونے والے حملوں میں 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہوئے۔

اس حوالے سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے جن میں 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے حماس اور اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنماؤں کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ اسلحےکے ذخیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت نہیں پیش کیےگئے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل کے بے بنیاد اور کھوکھلے دعوے امن معاہدے کے ثالثوں، اسرائیل کے ضامنوں او ر پیس کونسل میں شامل تمام فریقین کی توہین ہے۔

واضح رہےکہ پیس کونسل عالمی رہنماؤں پر مشتمل ہے جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے 20 نکاتی منصوبے کی نگرانی کے لیے منتخب کیا تھا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل 1300سے زائد مرتبہ اس کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کم از کم 509 فلسطینی شہید اور 1405 زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے 430 مرتبہ عام فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی، رہائشی علاقوں میں ییلو لائن سے آگے 66 چھاپے مارے گئے، 200 مرتبہ فلسطینی املاک کو مسمار کیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہی کم از کم 50 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا

Comments are closed.