جنرل صاحب آپ نے جو لکھ کردیا تھا میں نے پڑھ لیا، بلاول بھٹو


کوئٹہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)دو بلوچ رہنماوں سمیت ان کے کئی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، ثنا ء اللہ زہری اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی شمولیت کے موقع پر بلاول بھٹو نے جلسے میں دلچسب تبصر ہ کرکے سب کو ہننے پر مجبورکردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے جلسے کے دوران اور عبدالقادر بلوچ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ بلوچ صاحب میں نے کوئی غلطی نہیں کی بلکہ مجھے جو دیا گیا تھا وہی پڑھ لیا ہے اور کچھ غلط ہے تو ذمہ دار میں نہیں ہوں۔

کوئٹہ میں ہونے والی اس تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ،بلاول بھٹو اسی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران عبدالقادر بلوچ نے انہیں ایک کاغذ دیا، جس میں ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اہم افراد کے نام شامل تھے جو کہ بلاول بھٹو نے پڑھ دیئے عبدالقادر بلوچ تصیح کرنا چاہی تو بلاول بھٹو چپ نہ رہ سکے۔

بلاول بھٹو نے کاغذ پر لکھے نام دوبارہ پژھتے ہوئے کہا کہ جنرل صاحب آپ نے جو نام مجھے لکھ کر دیئے تھے وہی پڑھے ہیں ، میری طرح آپ کی لکھائی بھی بہت بری ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے برجستہ جملہ پر سٹیج پر قہقے بلند ہوئے۔

Comments are closed.