جمائمہ نے فلسطینیوں سے متعلق یونیسف کے تعصب پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فلسطینیوں کی شہادت پر یونیسف کے تعصب پر سوال اٹھادیاہے ان کا کہنا ہے کہ اُنہیں معلوم ہے کہ غزہ میں بچوں کے ساتھ دیگر افراد بھی مظالم کا شکار ہیں لیکن یونیسیف صرف بچوں پر ظلم بند کرنے کی بات کیوں کر رہا ہے؟
ٹوئٹر پر بیان میں جمائمہ نے کہا عالمی ادارے یونیسیف کا غزہ کے مظلوم بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بچہ بچہ ہوتا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے ظلم سے 9 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانوی فلم پروڈیوسرجمائمہ نے لکھا کہ عالمی ادارے یونیسیف بچوں کو تشدد سے دور رکھنے کی درخواست کرتا ہے،اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ براہِ کرم! مجھے یہ نہ بتائیں کہ فلسطین میں بچوں کے علاوہ بھی دیگر افراد پر ظلم ہورہا ہے۔
Please stop telling me it is not only about children. I know that. But @UNICEF_uk , making this appeal, is only about children.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) May 13, 2021
جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہاں ہر ایک قتل و غارت کا شکار ہے لیکن عالمی ادارے یونیسیف کی یہ اپیل صرف بچوں کے بارے میں ہے ، باقیوں کا ذکر تک نہیں کیا جارہا۔
گزشتہ دنوں یونیسیف نے اپنے ایک بیان میں مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملے اور پر تشدد واقعات پر کہا تھا کہ بچوں کو تشدد سے دور رکھنا چاہیے۔
واضح رہے اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔
Comments are closed.