جمائمہ اسمتھ فلم کی تیاریوں میں، کہانی بھی خود لکھی ہے
اسلام آباد: عمران خان کے بچوں کی ماں اور سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کا سکرپٹ بھی خود لکھاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام Whats Love Got to Do With It ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔
جمائمہ کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فلم Whats Love Got to Do With It کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے ۔
دوسری جانب اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔
یہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا پہلا پراجیکٹ نہیں ہے وہ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں،تاہم جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.