امریکی مسلمان خواتین دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب


واشنگٹن : امریکہ کی دو مسلمان خواتین ایک بار پھر کانگریس کی رکن بن گئیں، ماضی میں امریکی صدر ٹرمپ الہان عمر اور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

راشدہ طلیب اور الہان عمر کو امریکی انتخابات میں کامیابی ملی ہے اور وہ دوبارہ کانگریس کی رکن بن گئیں۔ الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کے والدین کا تعلق فلسطین سے تھا۔

دونوں مسلم خواتین پہلے بھی امریکی کانگریس کی ممبر رہ چکی ہیں، امریکی انتخابات میں اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔

امریکہ میں صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

Comments are closed.