جدہ ،یوم خواتین پر پاک میڈیا کا ویبنار، عامر لیاقت، خوش بخت شجاعت کا خطاب
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودیہ میں
پاک میڈیا جنرنلس فورم کی جانب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی.
ویبنار میں شرکاء نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اظہار خیال کیا،ایگزیکٹو ممبر پاک
میڈیا جنرنلسٹ فورم ادعیہ وہاج نے ۸ مارچ
عالمی یوم خواتین ویبنار کی میزبانی کی.
مہمان خصوصی سنیٹر خوش بخت شجاعت تھیں، ویبینار سے خطاب کرتے ہوۓ خوش بخت شجاعت ،مہتاب اکبر راشدی ،معروف مزہبئ سکالر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ،سینیر صحافی و شاعر عاطف توقیر سمیت دیگر نے اظہر خیال کیا.
شرکاء کا کہنا تھا کہ کہ ایک عورت کی تعلیم کو پوری نسل کے تعلیم یافتہ ہونے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔عورت ہر روپ میں اس کائنات کے وقار ، خوبصورتی اور رونق کی ضامن ہے.
ایک معاشرے کی تکمیل ہوتی نظر آئی ہے اور ہمیں عورت کی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف کرنا چاہیے،
ویبنار میں صحافت کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی عظمی الکریم، نازیہ محمود ، زارا عباس، حرا شاہ، ، ہما بقائی، سعودی صحافی سمیراعزیز ، فیصل عزیز خان ، طب کے شعبے سے ڈاکٹر نزہت فاروقی ، ڈاکٹر وجاہت اور دیگر نے شرکت کی۰
ویبنار کے اختتام پر شرکاء نے پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کے زمہ دران نور الحسن گجر ،فہد رفیق کھوکھر، ادریس احمد ، جہانگیر خان ، جہانزیب امجد، عدیل ریاض ، حافظ عرفان کھٹانہ، عمر فاروق، ثاقب احسان، عاطف وٹو، حسن بٹ ، ملک تصور اور ادعیہ وہاج کی کاوشوں کو سراہا.
Comments are closed.