جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کاکہناہے کہ نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔اسلام آباد پر چڑہائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لئے کی گئیں۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

شیخ رشیداحمد نے مزید کہا کہ نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمرے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزراء پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی۔

Comments are closed.