جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے

45 / 100

کوئٹہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد کردہ جان جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

جام کمال کے استعفیٰ اور عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بن جانے کے باعث اسپیکر صوبائی اسمبلی کا منصب خالی ہواتھا جس پر جان محمد جمالی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تاہم اس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے سیکریٹری کے مطابق آج سہ پہر 3 بجے اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی کامیابی کا اعلان کیا جائے گا
میر جان محمد جمالی کے اسپیکر کے لیے کاغذاتِ نامزدگی بلوچستان اسمبلی جمع کرائے گئے تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما طارق مگسی کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے رابطے میں ہوں اور ہماری کوشش ہے کہ کابینہ کی تشکیل سمیت تمام معاملا ت خوش اسلوبی سے طے ہوں۔

نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے انتخاب کے لیے گورنر بلوچستان کی جانب سے پہلے ہی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جان جمالی آج ہی اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیں گے۔

جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعدعبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھایا تھا، انہیں 65 کے ایوان میں 39 ووٹ ملے تھے اور انھوں نے اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔

Comments are closed.