جائیداد تنازعہ پر بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا
ہری پور(قاضی نواز) حطار کے علاقے چھوئیاں میں جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بیٹے نے فائرنگ کر کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا.
ملزم اشتیاق کی فائرنگ سے دوسرا بھائی بھی شدید زخمی ہے جب کہ واردات کے بعد
ملزم اشتیاق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.
تھانہ حطار پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی لیکن اس سے پہلے ملزم جا چکا تھا پولیس نے پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی کی ہے.
بیٹے کی فائرنگ سے محمد ریاض ولد نواب خان عمر 70 سال جاں بحق ہوا ، بھائی مشتاق ولد ریاض حاضر سروس آرمی ملازم تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا.
فائرنگ سے زخمی ہونے والا بھائی 27 سالہ مقبول ولد محمد ریاض سال سکنہ گاوں شادی محلہ چھوئیاں میں رہتا تھا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔
Comments are closed.