تناول کو ترقیاتی پیکیج دیں گے ن لیگ نے جھوٹے وعدے کئے، مشیر وزیراعلیٰ

55 / 100

مانسہرہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات اور وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جلد مانسہرہ کے علاقہ تناول کا دورہ کرکے کوہ بھینگڑہ کا سیاحتی مقام کا درجہ دینے کے علاوہ تناول کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے۔

تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل وونگ کے ریجنل صدر ساجد حسین تنولی کی دعوت پر تناول کے علاقے سہرہ گلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل الہٰی نے کہا کہ وہ اور لوگ تھے جنھوں نے لساں نواب سیاسی مفاد کیلئے میں یئر پورٹ بنانے کا جھوٹے وعدے کئے ہم جو بات کریں گے اس پر عمل کرکے دکھائیں گے۔

http://

انھوں نے کہا کہ تناول میں آ کر پسماندگی دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، حیرت ہے یہاں کے منتخب نمائندے الیکشن کے بعد یہاں کے عوام کی خبر کیوں نہیں لیتے ؟ انھوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلی کو تناول اور مانسہرہ کے دیگر علاقوں کی پسماندگی سے آگاہ کیا ہے اور وہ جلد تناول کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلی کے مشیرحاجی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کرپشن نے تین دہائیوں تک ملکی ترقی کا راستہ روکے رکھا، اب کرپٹ خاندان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو منتخب کیا مسلم لیگ ن اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل صدر پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل وونگ ساجد حسین تنولی نے سہرہ گلی کیپٹن صفدر نے تناول میں صرف دو لوگوں کو نوکری پر لگایا ہے اور وہ دو آدمی نعیم سخی اور سجاد اعوان ہیں۔

ساجد حسین تنولی نے کہا کہ نعیم سخی اور سجاد اعوان بظاہر منتخب نمائندے ہیں لیکن عوام کے نہیں صرف ایک شخص کے منتخب کردہ ہیں جب کہ
تناول کے بے شمار مسائل کا ان کو کوئی احساس نہیں، ہزاروں نوجوان آج بھی ڈگریاں ہاتھوں میں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا تناول کی عوام آج بھی کیپٹن صفدر سے 35 ارب روپے کا حساب مانگتی ہے ، صرف ایک ٹھیکے میں تین ٹیوب ویلوں کے نام پر اٹھارہ کروڑ ڈکار لئیے گئے، یہی 3500 کروڑ روپے یہاں لگے ہوتے تو تناول کی عوام کی قسمت بدل جاتی ہے۔

ساجد تنولی نے کہا کہ عوام کو آج تک ائیرپورٹ اور گیس کے بوگس منصوبوں پر الجھائے رکھا اور خود کچی سڑکوں کے نام پر خوب مال بنایا، کیپٹن صفدر نے مبینہ طور پر لاہور میں پراپرٹی اور سعودی عرب میں اپنا کاروبار چمکایا، پورے تناول میں ایک بھی ایسا شخص نہیں جسے کیپٹن صفدر نے روزگار پر لگایا ہو۔

سہرہ گلی میں پاکستان تحریک انصاف کا تناول میں کامیاب گرینڈ پاور شو کے دوران ہزاروں افراد شریک تھے جب کہ سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، جلسہ میں حاجی فضل الٰہی نے ہزارہ ریجنل کے صدر ساجد تنولی کے ہمراہ یوسی درہ شنائیہ، یوسی پھلڑہ اور یوسی لساں نواب کے نئے تنظیمی عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔

Comments are closed.