تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چاروں صوبوں میں احتجاج کی تجویز

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کے سلسلے میں اراکین کی کے پی کے ہاؤس آمد کا سلسلہ تاحال جاری تھا۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق اجلاس میں سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر خود بھی کے پی کے ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

عمران خان کی فیملی پر تنقید کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مشعال یوسفزئی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور بانی تحریک انصاف کی فیملی پر تنقید کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی عمران خان کی فیملی پر تنقید کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ 25 جولائی کو تمام پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ کسی بھی صورت میں بانی تحریک انصاف کی فیملی پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتجاج کیا گیا تو وہ صرف ایک صوبے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ چاروں صوبوں میں بیک وقت ہونا چاہیے تاکہ مؤثر سیاسی پیغام دیا جا سکے۔

اجلاس میں موجود اراکین نے پارٹی نظم و ضبط، موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، چاروں صوبوں میں احتجاج کی تجویز

Comments are closed.