تاندہ جھیل میں ڈوبنے والے 52 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں
کوہاٹ: تاندہ جھیل میں ڈوبنے والے 52 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
اتوار کوءکوہاٹ کی تاندہ جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا،جس میں مقامی مدرسہ میر باش خیل کے طلباء سوار تھے ۔
ریسکیو اینڈ سرچ دو دن سے جاری ہے اس کے باوجود مکمل لاشیں جھیل سے نہ نکل پائیں، آج ریسکیو آپریشن کے دوران تاندہ جھیل سے مزید 20 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد ڈوبنے والے بچوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔
تاندہ جھیل میں آج تیسرے روز بھی طلباء کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آپریشن پاک آرمی کے زیر نگرانی کیا جارہا ہے ۔
ریسکیو 1122 ، پاک آرمی اور مقامی غوطہ خوروں نے آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن ترجمان کے مطابق جلد تمام ڈوبے طلباء کی لاشیں نکال لی جائیں گی.
Comments are closed.