بیرسٹر گوہرکا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع
فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
Comments are closed.