بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ، تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مبینہ ویڈیوز پبلک کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے.

سپریم کورٹ میں درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی۔ .درخواست میں وفاق،پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے،پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات تک کام سے روکا جائے۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے،عدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں۔غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے،سیاسی افراد کی مداخلت کے باعث شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

Comments are closed.