بھارت کی سیاحوں، ہندو زائرین کو مقبوضہ کشمیر فوری چھوڑنے کی ہدایت،مقبوضہ وادی میں تشویش


سری نگر (نیٹ نیوز) بھارت کی سیاحوں اور ہندو زائرین کو مقبوضہ کشمیر فوری چھوڑنے کی ہدایت کے بعد پوری مقبوضہ وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کئی رہنما بیانات بھی دیتے رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتوں پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محموبہ مفتی سمیت حریت قیادت اور کشمیری عوام شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس اعلان کے مقامی آبادی میں تشویش ہے جب ایک وجہ ان آرٹیکلز کے خاتمے کے بعد صورتحال سے نمٹنا بھی ہوسکتا ہے اور قابض فوج طاقت کا استعمال کر سکتی ہے۔

فاورق عبداللہ کی جانب سے یہ ردعمل بھی سامنے آچکا ہے کہ اگر آرٹیکل 35 کو عارضی کہا جا رہا ہے تو پھر مقبوضہ کشمیر کا بھارت سے الحاق بھی عارضی ہی ہے۔ 

Comments are closed.