بھارت کیخلاف فتح قوم کو سیم پیج پر لے آئی، شہر شہر جشن، ریلیاں

50 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پوری قوم کو سیم پیج پر لے آئی، کراچی، سکھر، سیالکوٹ، اسلام آباد ، لاہور اور شہر شہر ، گلی کوچوں میں لوگوں نے بھنگڑے ڈال کر جشن منایا۔

بھارت کے خلاف 10وکٹوں کی جیت کا وکٹری شاٹ کھیلتے ہی کرکٹ کے دیوانوں نے جشن منانا شروع کردیا، غیر متوقع طور پر بڑے شہروں میں ہزاروں کے اجتماعات اکتھے ہو گئے اور نوجوان نعرے بازی کرتے اور بھنگڑے ڈالتے نظر آئے۔

http://

اسلام آباد کی سڑکوں پر من چلوں نے موٹرسائیکل ریلی نکالی، جناح سپر ، آبپارہ، سپر مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں شور شرابہ ہلہ گلہ کرتے رہے جب کہ اس دوران شہر کی فضا ہوائی فائرنگ سے بھی گونجتی رہی، جیت کی خوشی میں منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

کراچی میں حسن اسکوائر، کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، جوہر موڑ، لیاقت آباد دس نمبر سمیت کئی عالاقوں اور اہم شاہراؤں کی چورنگی پر آتش بازی کا دلکش مظاہرے کئے گئے،نوجوان فتح کی خوشی میں جھومتے رہے۔

شعیب ملک کے شہرسیالکوٹ میں بڑے پیمانے پر آتشبازی کااہتمام کیا گیا، جب کہ سکھر میں ہزاروں افراد کا مجمہ سندھی گیتوں پر ناچتا اور جشن مناتارہا، ملک کے دیگر شہروں کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں نے بھر پور جشن منایا۔

http://

نوجوانوں نے فتح کی خوشی میں پٹاخے پھوڑے گئے، ہوائی فائرنگ کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور جب پھر بھی ان کی خوشیاں ختم نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر ریلیاں بھی نکالی گئیں،نوجوانوں نے موٹر سائیکل کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر جیت کی خوشی میں گشت کیا۔

جشن منانے والے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، پورے ملک میں جشن کا سماں دکھائی دیا، شادی ہالوں میں مہمانوں کی تعداد کم رہی مہمان تاخیر سے پہنچے، اکثر شادی ہالوں میں مہمان وہاں لگے ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے میں مصروف رہے یہی حال ہوٹلز کا تھا۔

http://

پاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیریوں نے پاکستان کی فتح کا جشن منایا ، بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی جب کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، بھارت میں یونیورسٹیز کے ہاسٹلز میں بھی کشمیری نوجوانوں نے فتح کی خوشی منائی۔

دبئی، لندن، مانٹیریال، ریاض، طائف، ابوظہبی، بیجنگ، دوحہ سمیت کئی بین الاقوامی شہروں میں بھی پاکستانیوں نے جیت کی خوشی منائی جب کہ پاکستانی ٹیم نے ہوٹل پہنچ کر فتح کا جشن منایا ، اس دورا ن کپتان بابراعظم نے انھیں یاد دلایا کہ زیادہ ریلیکس نہیں ہونا ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔

http://

واضح رہے پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں روائتی حریف بھارت کو 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دی ، بھارت نے 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تھے، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان بابراعظم نے 52بالز پر دو چھکوں کی مدد سے68رنز بنائے جب کہ محمد رضوان نے تین چھکوں کی مدد سے 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بھارتی باولرز کوشش کے باوجود کوئی ایک وکٹ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔

Comments are closed.