بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد ہلاک

اسلام آباد (ویب ڈیسک )بھارت میں زہریلی شراب پینے سے35افراد ہلاک ہو گیے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے پینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق زہریلی شراب پینے سے بڑی تعداد میں لوگوں کو ہسپتال داخل کیا گیا ،جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارت میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعات معمول کی بات ہے اور مودی سرکار ان واقعات کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

Comments are closed.