بڑے بڑے سینئرصحافیوں کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیر اطلاعات

فوٹو : اسکرین شاٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے بڑے سینئرصحافیوں کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان سینئر صحافیوں نے ایک بے بنیادطوفان برپا کررکھا تھا،سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کوبھی شرمندہ ہونا چاہئیے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھرمزید مضبوط ہوا ہے،اسٹرکچرل تبدیلیاں کرکے اپنے دشمن کوخوفزدہ کردیا تمام فورسزکیلئے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے.

انھوں نے ایک بار پھر باور کرایا کہ ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی، مشرقی اورمغربی دونوں سرحدوں کومحفوظ بنا لیا،اب دشمن میں جرات نہیں ہوگی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے سینئرصحافیوں کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے جنہوں نے ایک بے بنیادطوفان برپا کررکھا تھا.

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کوبھی شرمندہ ہونا چاہیے، پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مزید مضبوط ہوا ، پاکستان نے اسٹرکچرل تبدیلیاں کر کے اپنے دشمن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا تمام فورسز کے لیے ایک متحدہ کمانڈ قائم کی گئی ہے، اس پر کہا گیا ملٹری یہ کہہ رہی ہے سول حکومت کا یہ موقف ہے، جھوٹا بیانیہ بنانے والوں کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں آتا.

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاوس کے اندر میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے اڈیالہ جیل کے باہر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کریں گے اس کی قانون میں اجازت ہرگز نہیں،جیل رولز کی جو خلاف ورزی کرے گا اس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی.

Comments are closed.