بچے کے سامنے خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)راولپنڈی میں پولیس نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی شکایت درج ہونے کے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا، ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

خاتون اٹک سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے ویران علاقے میں ٹیکسی روک کر گن پوائنٹ پر بیٹے کے سامنے خاتون مسافر کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد سے تعلق رکھتی ہے اور خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا یاگیا تھا جس کا ملزم گرفتار کیاہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو روحانی علاج کے لیے اٹک لے جا رہی تھی ، اٹک جانے اور واپس نصیر آباد میں گھر آنے کے لیے ایک ٹیکسی کی تھی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ راولپنڈی واپس جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ویران مقام پر گاڑی کو روکا اور گن پوائنٹ پر اسے پکڑ کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں خاتون کو دھمکیاں بھی دیں۔ملزم نے خاتون کے بیٹے کو بھی مارا اور موبائل فون چھین لیا۔واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ملزم نے خاتون اور ان کے بیٹے کو چوکی حمیدہ کے علاقے میں سڑک پر چھوڑ دیا ۔

ملزم خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔خاتون نے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لیا تھا جس کے بعد پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے پھر فراہم کردہ شواہد اور معلومات کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

Comments are closed.